26 مئی 2013 - 19:30
افغان دارالحکومت ميں کرفيو

کابل دھماکوں اور بدامني کے بعد افغانستان کے دارالحکومت ميں غيرملکي عہديداروں کي آمد و رفت کا سلسلہ بند ہوگيا ہے-

ابنا: افغانستان کے ايک ٹي وي چينل نے سرکاري عہديداروں کے حوالے سے بتايا ہے کہ  کابل ميں شہر ميں غير ملکي عہديداروں کي آمد و رفت پوري طرح سے رک گئي ہے- اس رپورٹ کے مطابق غير ملکي شہريوں کے کابل ميں سفر کا سلسلہ خوني دھماکوں کو وجہ سے بند ہوا ہے-  جمعے کي شام پانچ حملہ آوروں نے کابل کے شہر آرا ميں واقع ايک عمارت ميں داخل ہوکر ، عالمي رفيوجي آرگنا ئزيشن  کے دفتر پر حملہ کرديا تھا-  اس حملے ميں تمام حملہ آور ہلاک ہوگئے تھے جبکہ عالمي رايفيوجي ايجنسي کے پانچ ملازمين زخمي ہوگئے تھے-  دوہفتے قبل بھي کابل شہر ميں ہونے والے حملے ميں چھے امريکي فوجي ہلاک ہوگئے تھے- گزشتہ پندرہ دن کے دوران قندھار، پيکتيا اور بغلان ميں خونيں ہوئے ہيں ، طالبان نے اس حملوں کي ذمہ داري قبول کرتے ہوئے اسے بہاري حملوں کا حصہ قرار ديا ہے- ......./169